Saturday, February 4, 2023
ہومبلاگچائے پاپے سے ناشتہ کرنے والوں کیلئے بری خبر

چائے پاپے سے ناشتہ کرنے والوں کیلئے بری خبر

ناشتے کیلئے چائے اور پاپوں کاجوڑ بہترین تصور کیا جاتا ہے اور بیشتر لوگ چائے پاپا کو ہی ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں لیکن ماہرین کی جانب سے اسے صحت کیلئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ چائے سے پاپا آپ کو کس طرح نقصان پہنچاسکتے ہیں ؟

ماہرین کا کیا کہنا ہے؟

پاپا ایک خشک اور شوگر سے بھرپور ڈبل روٹی کی ایک قسم ہے جس میں شامل شوگر کی بھاری مقدار ، جیلاٹن اور ٹرانس فیٹس انسان کی قوت مدافعت کو متاثر کرتے ہیں۔

مایو کلینک کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ پاپے میں روٹی سے بھی زیادہ کیلوریز ہوتی ہے، تقریباً 100 گرام پاپے یا بسکٹ میں407 کلو کیلوری ہوسکتی ہے۔

پاپے کس سے بنائے جاتے ہیں؟

ڈیجیٹل ڈیلی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پاپے کو اکثر باسی روٹی سے بنایا جاتا ہے، جو صحت کو نقصان پہنچانے کی ایک بڑی وجہ ہے، پاپا بنانے میں چینی، تیل، میدے اور خمیر کا استعمال کیا جاتا ہے، جو مضر صحت ہے جس سے کھانے والے کو پیٹ کی خرابی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میٹھی چائے اور میٹھے پاپے ناشتے میں خوب مزہ دیتے ہیں لیکن چینی کی زیادتی کی وجہ سے جسم میں شوگر کا لیول بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں انسولین کا لیول متاثر ہوتا ہے۔ روزانہ پاپے کھانے سے آپ شوگر کے مریض اور موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مذید پڑھیں

کیا پاستا کھانے سے وزن بڑھتا ہے

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول ترین