جمعرات, مارچ 30, 2023
ہوماہم خبریںتوشہ خانہ ریفرینس میں عمران خان بھری طرح پھنس گئے۔

توشہ خانہ ریفرینس میں عمران خان بھری طرح پھنس گئے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: کیا فواد چوہدری کی گرفتاری پی ٹی آئی کے لیے پیغام ہے

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تاہم وہ آج پیش نہیں ہوئے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو 20 ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شکایت میں کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان کے خلاف کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔

ریفرنس کے مطابق عمران خان نے اپنے اثاثوں کی غلط معلومات جمع کرائیں اور وہ بدعنوانی کے مرتکب ہیں۔ عدالت شکایت قبول کرے اور غلط معلومات جمع کرانے پر عمران خان کو دفعہ 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔

مزید پڑھیں: عمران خان ڈٹ جانے والا لیڈر، مگر

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا۔ توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کی دفعہ 137، 170، 167 کے تحت بھیجا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈز ملے ہیں۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ایسے 16 اکاؤنٹس چھپائے جو پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت چلا رہی تھی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے واضح طور پر جعلی تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرائے ہیں۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول ترین