جمعرات, مارچ 30, 2023
ہوماہم خبریںشاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ کھل...

شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ کھل کر بیان کر دی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں، ان کو سپیس چاہیے ، ہم وہاں ہوں گے تو اخلاف رائے بھی ہو سکتاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ میں نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیاہے ، الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔

یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نوازشریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے کے اگلے ہی روز پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا ۔

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ہمارے سینئر ہیں، وہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور میرے بڑے بھائی ہیں، ان کی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی سرپرستی میں آگے بڑھوں گی۔میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملوں گی، ہم اپنے دلوں کی باتیں ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے لیکن مخالفین اس میں جو خوشی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں وہ خوشی نہیں ملے گی کیونکہ شاہد خاقان عباسی بہت باوفا اور بااصول آدمی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے پر نہ تحفظات ہیں نہ کوئی اعتراض، مریم نواز میری چھوٹی بہن ہے میرا عہدے پر رہنا اب مناسب نہیں تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مشاورت ہو تو بہتر ہوتا ہے، ہمارا اعتماد ہوتا ہے کہ لیڈر جو فیصلہ کریں گے بہتر ہوتا ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں، ہم میاں نواز شریف کے ساتھی ہیں 35 سال سے ساتھ ہیں، پاکستان مشکلات میں ہے اور یہ مشکلات ن لیگ یا اس حکومت کے پیدا کردہ نہیں، آج بھی شہباز شریف نے جو کام ذمے لگائے وہ کیے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں، اگر تاخیر ہوتی ہے تو یہ فیصلہ بھی الیکشن کمیشن کرے گا، اگر الیکشن میں تاخیر ہوتی ہے تو یقیناً معاملہ عدالت میں جائے گا۔

مذید پڑھیں

ن لیگ اور مریم نواز کی مشکلات میں مزید اضافہ

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول ترین