بدھ, جون 7, 2023
ہوماہم خبریںافریقی ملک کانگو کے چرچ میں بم دھماکا؛ 5 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو کے چرچ میں بم دھماکا؛ 5 افراد ہلاک

کنشاسا: وسطی افریقی ملک کانگو کے ایک چرچ میں ہونے والے بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جس وقت بم دھماکا ہوا اُس وقت چرچ میں بڑی تعداد میں لوگ دعا کے لیے موجود تھے۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد چرچ میں بھگدڑ مچ گئی۔ افراتفری کے دوران قدموں تلے کچلے جانے کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں 5 لاشیں اور 2 درجن سے زائد زخمیوں کو لایا گیا۔ 15 زخمیوں کو زیادہ چوٹیں آئیں۔ انھیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا جب کہ بقیہ کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

تاحال کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ جس چرچ پر بم دھماکا کیا گیا وہ کی سرحد کے قیرب واقع ہپے۔

مزید پڑھیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول ترین