لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی ٹکٹیں کل صبح 11بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گی ۔
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ملتان اور کراچی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی جبکہ کے دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی
ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز کی ٹکٹ 6ہزار، 3ہزار،2ہزار اور ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوگی ، جبکہ دیگر میچز کی ٹکٹیں 29سو،19سو ، ساڑھے نو سو اور ساڑھے چھ سو روپے میں حاصل کی جاسکتی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کی ٹکٹیں وینیوزباکس آفس سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کر کے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کے لیے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے۔
پی ایس ایل شیڈول مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی میچ 13 فروری کو سیزن سات کے چمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

میگا ایونٹ 13فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز پرکھیلا جائے گا، پی ایس ایل ایٹ 2 مرحلوں میں کھیلا جائےگا، 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں مقابلے ہوں گے، جبکہ 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
مذید پڑھیں